Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر

سرکاری ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر اسلام آباد کے سرکاری اداروں کے افسران اور عہدیداروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چھٹیوں پر پابندی عائد کی۔

ڈی آر او کی ہدایت کے مطابق محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین اسلام آباد چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

اس کے علاوہ ڈی آر او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے آفیشلز اسلام آباد میں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں