نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس( ر) سید ارشد حسین شاہ نےکہا ہے کہ صوبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس( ر) سید ارشد حسین شاہ نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خیبرپختونخوا سنٹر آف ایکسیلینس ان کوانٹم کمپیوٹنگ کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اور منفرد سنٹر ہے، بین الاقوامی معیار کے اس سنٹر میں نوجوانوں کو کوانٹم کمپیوٹنگ کی تعلیم وتربیت فراہم کی جائے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کامسیٹس یونیورسٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم تقسیم کرتے ہوئے صوبے میں کوانٹم کمپیوٹنگ پراجیکٹ کے لیے دو ارب روپے گرانٹ کا اعلان کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے پر عزم ہیں، بین الاقوامی معیار کے اس سنٹر میں نوجوانوں کو کوانٹم کمپیوٹنگ کی تعلیم وتربیت فراہم کی جائے گی۔
سید ارشد حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ نوجوان ہی ملک کا اصل سرمایہ ہیں، انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ،خوشحال پختونخوا پروگرام کا اہم جز نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں جدید تربیت فراہم کرنا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس( ر) سید ارشد حسین شاہ نے مزید کہا کہ سالانہ پانچ لاکھ نوجوانوں کو سافٹ سکلز سکھا کر روزگار کے لیے بیرونی ممالک بھیجیں گے، صوبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔



















