Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، یورپ اور اسلامی دنیا میں احتجاج ہورہا ہے لیکن اسرائیل ٹس سے مس نہیں ہورہا، اسرائیل طاقت کے بل بوتے پر فلسطینیوں کی نشل کشی کررہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ ہم دنیا کی قیادت کریں گے، ان کے ہاتھ انسانیت کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہم نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا؟ کہاں گیا انصاف؟کہاں گئی جمہوریت ؟ پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا؟ بیورو کریسی نے کیا کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مدرسے میں جو کچھ سیکھا ہے ہم اس پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، مدارس میں علوم کی تحفظ ہورہی ہیں اور مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں سب ناکام ہوگئیں، ہماری آزادی داؤ پر لگی ہوئی ہے اور ہماری سیاست معشیت دباؤ میں ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی قوتیں جو فلسطینیوں کے ساتھ کر رہی ہیں اس نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، 20 سال تک افغانستان کیلئے کچھ نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مدرسے کا استاد اگر شاگرد کو مارے تو انسانی حقوق کے علمبردار آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں مگر فلسطین میں کے ظلم خاموش ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے مگر اس کا اختیار ہمارے پاس نہیں، جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں اور معشیت کی بحالی کاعزم رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں