ڈومیسائل بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے صوبے میں زمینوں کے ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کردیا ہے۔
سندھ کے شہری زمین کے فارم اور کھاتوں کی منتقلی کا فارم بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر آن لائن بھر سکیں گے، آن لائن فیس ادائیگی کے بعد 3 دن میں مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکیں گی۔
آن لائن نظام کے بعد شہریوں کو رجسٹرار دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔



















