Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی سیاستدان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹانک کے گاؤں رنوال میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے حبیب اللہ خان کنڈی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ خبریں