Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تلاشی سے استثنیٰ؛سپریم کورٹ کا سیکریٹری ایوی ایشن، ڈی جی ایئرپورٹ کو خط

تلاشی سے استثنیٰ پر سپریم کورٹ نے سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی ایئرپورٹ سیکیورٹی کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے اہل خانہ کی ہوائی اڈوں پر تلاشی سے استشنیٰ دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر نے سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈی جی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو خط لکھا دیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور اہلیہ کی ترکی روانگی کے فوری بعد 12اکتوبر کا خط میڈیا سامنے لایا، باڈی سرچ سے استشنیٰ کا قانون سپریم کورٹ نے نہیں بنایا، نہ ہی ایسا کوئی استشنیٰ مانگا گیا اور نہ ہی دیا گیا، 66 روز کے بعد دلچسپ ٹائمنگ کیساتھ یہ خط عوام کے سامنے لایا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی اہلیہ نے اے ایس ایف کو تلاشی دی، اے ایس ایف کی خاتون افسر نے مخصوص کمرے میں سرینا عیسیٰ کی تلاشی لی، تلاشی دینے کی ایئر پورٹ پر لگے کیمرے اسکی تصدیق کر سکیں گے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایئرپورٹ پر وی آئی پی لاونج استمعال کرنے کی پیشکش سے انکار کیا، چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ نے وی آئی پیز کیلٸے ایئرپورٹ پر لگژری لیموزین کے استعمال سے بھی انکار کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق سپریم کورٹ نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھ کر نشاندہی کی تھی کہ سابق ججز اور بیگمات کو ایئر پورٹ پر جسمانی تلاشی سے استثنیٰ ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ حاضر سروس ججز کی بیگمات کی تلاشی لی جاتی ہے، رجسٹرار کے خط کی وضاحت کے بجائے ڈی جی اے ایس ایف نے حاضر سروس ججز کی بیگمات کو بھی استثنیٰ دے دیا۔

متعلقہ خبریں