سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے تربت میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ میرا پیپلز پارٹی سے تعلق خاندانی ہے، میرے والد بھی پیپلز پارٹی سے وابسطہ تھے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ قائد محترم آصف زرداری نے مجھے تربت آکر پیپلزپارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی، آصف زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا، تربت سے قوم پرستی کی سیاست کو شکست دینے کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ تربت سے قوم پرستی کی سیاست کوشکست دینے کا آغاز کررہے ہیں۔
سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا، پیپلزپارٹی کے جیالے بلوچستان میں بھی حکومت بنائیں گے جبکہ تربت میں بےگناہوں کو قتل کیا جارہا ہے ہم امن لائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے حامد سعید کاظمی ملاقات کی جس میں نیئر حسین بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پی پی پی میں شامل ہوئے۔



















