سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈہاک جج محمد الغزالی انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم جج کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی اور انہیں سہ پہر 3 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
مرحوم محمد الغزالی سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج جبکہ سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بنچ کے رکن تھے۔



















