Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

25 دسمبر کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کی کوشش کریں گے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے معروف آرٹسٹ علی عظمت کے فن پاروں کی نمائش ’’حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا‘‘ کے انعقاد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مچھر کالونی میں سلنڈر بلاسٹ کی مذمت کرتا ہوں، چودہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں جو بھی ضروری اقدامات ہیں کیے جا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آرٹسٹ نے قائداعظم کے نقوش کو جس طرح پورٹریٹ کیا ہے قابل ستائش ہے، قائداعظم کے حوالے سے فنکار نے زبردست کام کیا ہے، قائد اعظم سوچ رہے ہوں گے کیا پاکستان تھا کیا ہے اور کیا ہونا چاہیے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے اعلان کرنا چاہوں گا کہ ہم کرسمس کو دھوم دھام سے منائیں گے، قائد اعظم کی سالگرہ کو بھی دھوم دھام سے منایا جائے گا، کے ایم سی اور سندھ گورنمنٹ مل کر کام کرے گے، 25 دسمبر کو قاید اعظم کا پاکستان بنانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں