سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن کمیشن اور حلقہ بندیوں پر تحفظات اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عام انتخابات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن کمیشن اور حلقہ بندیوں پر تحفظات اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان حلقہ بندیوں کی بنیاد پر شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے ہیں، راولپنڈی میں اضافی نشستوں کے معاملے شدید تحفظات پیدا ہوگئے ہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور یکساں مواقع دئیے جائیں، عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، کاغذات نامزدگی اجراء کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے آج کاغذات نامزدگی وصول کیے جارہے ہیں، یہ عمل 22 دسمبرتک جاری رہے گا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبرتک ہوگی۔
بعدازاں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی پراعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔



















