Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضاگیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یپلزپارٹی ایک جدوجہد کا نام ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے، بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا جبکہ آئین پاکستان کو ہم نے اصل صورت میں بحال کیا، جب ہم نے ترمیم کی آئین میں تو کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔

یوسف رضاگیلانی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ، جمہوریت اور عوام کےحقوق کیلئے پیپلزپارٹی مشعل راہ ہے،  یقین ہے عوام اپنا فیصلہ ہمارے حق میں دیں گے۔

سابق وزیر اعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضاگیلانی نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کے لیے ہمیشہ سے ہی تیار تھے اگر اب صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں