Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا، ترجمان

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی، ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص نشست کے لئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔

متعلقہ خبریں