Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور سابق ایم پی اے کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سید فیض احسن شاہ اور سابق ایم پی اے چوہدری ارشد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سید فیض الحسن شاہ این اے 70سے  ایم این اے منتخب ہوئے تھے، سید فیض الحسن  پیپلز پارٹی کے قمرالزمان کائرہ اور ن لیگ کے جعفر اقبال کو شکست دی تھی جبکہ چوہدری ارشد گجرات کے حلقہ پی پی 34 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

  سابق ایم این اے سید فیض احسن شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ، نو مئی کے جو بھی ذمہ داران  ہیں انھیں سزا ملنی چاہیے، پی ٹی آئی اور عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں

علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں سابق ایم پی اے چوہدری ارشد کا کہنا ہے کہ نو مئی کا واقعہ ہم سیاستدانوں پر بوجھ ہے ، سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ کسی پارٹی کو جوائن نہیں کروں گا اور نہ ہی انتخاب میں حصہ لوں گا۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک واصف مظہر راں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک واصف مظہر راں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

یوسف رضاگیلانی کے ہمراہ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک واصف مظہر راں نےکہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کی بات کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو آگے لیکر جاسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔

متعلقہ خبریں