Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صوبہ سندھ ملک کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے تو اس پر پہلا حق سندھ کا ہی ہونا چاہیے، نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ ملک کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے تو اس پر پہلا حق سندھ کا ہی ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گیس کا بدترین بحران ہے واقعی چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں، بعض علاقوں میں مکمل طور پر گیس بند ہیں بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، صنعتوں کے حالات پہلے ہی خراب ہیں اور بنیادی سہولتیں جو حکومت کی زمہ داری ہے وہ فراہم نہیں کر رہی، جب آپ ٹیکس لیتے ہیں تو سہولیات فراہم کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پانی کا نظام کوئی ٹھیک نہیں، کے فور منصوبہ نہیں بنا ابھی تک، پانی رہائشی علاقوں میں نہیں آتا یا صنعتی علاقوں میں نہیں آتا، آئین کے تحت صوبے سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتی ہے تو سندھ میں گیس ملنی چاہیے، اس میں اہم شہر کراچی ہے، گیس کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں، یہ آئی ایم ایف کے غلام ہیں، آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کا کہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے مطالبات پورے ہونے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں، سردیوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، نواز شریف صاحب کو بادشاہ سلامت بنایا جا رہا ہے، ان کی کیفیت ان دنوں لاڈلے سی ہے، انھوں نے پچھلے دنوں کہا کہ ٹنل ہم نے اسکردو میں بنائی اور ووٹ جماعت اسلامی کو ووٹ دے رہے، دوسری بات کراچی کی کہ ہم نے امن قائم کیا، یقینا آپ نے کراچی میں آپریشن کئے لیکن کن کے خلاف کیا؟

متعلقہ خبریں