مسلم لیگ (ن) کے چودھویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خواتین کے انٹرویوز جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت نواز شریف اور شہباز شریف کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشت کے لیے 166 امیدوار انٹرویوز لیے جا رہے ہیں، مجموعی طور پر چاروں صوبوں کی اسمبلی کی خواتین کے لیے مخصوص نشت کے امیدواروں کی تعداد 240 سے زائد ہے۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشت کی تعداد 60 ہے جبکہ اقلیتوں کے لیے 10 مخصوص سیٹ ہیں، بلوچستان میں خواتین کے لیے 11 مخصوص نشت اور 3 اقلیت کے سیٹ ہیں، کے پی کے میں خواتین کی مخصوص نشت 26 جبکہ اقلیتوں کے لیے 4 مخصوص نشت ہیں، پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشت کی تعداد 66 جبکہ اقلیتوں کی نمائندگی کے لیے 8 سیٹ مخصوص ہیں، سندھ میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 29 اور اقلیتوں کے لیے 9 سیٹ مخصوص ہیں۔
مجموعی طور پر چاروں صوبوں کی 132 خواتین کے لیے جبکہ 24 مخصوص نشست موجود ہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگر سینئر رہنما پارلمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہیں۔



















