پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی۔
الیکشن شیڈول جاری ہونے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں کو کاغذات جمع کرانے کی اجازت دی گئی۔
ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہو گا۔
پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے اور پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے۔



















