عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ نے ضلع کیماڑی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے ارشد سہیل امیدوار ہوں گے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 سے اکبر خان یوسفزئی، پی ایس 112 سید قدیم شاہ، پی ایس 113 حاجی اسرار خان، پی ایس 114 ارشد سہیل اور پی ایس 115 سے سرفراز جدون اے این پی کے امیدوار ہونگے۔
اے این پی کے صوبائی صدر اور چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ شاہی سید نے پارلیمانی بورڈ کے ممبران سے مشاورت کے بعد امیدواران کے ناموں کی منظوری دے دی۔



















