اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی نے ملک کے 8 بڑے شہروں میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کے لیے نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایف جی ای ایچ اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کو میگا منصوبوں میں دلچسپی رکھنے والے زمین مالکان، کمپنیوں اور مختلف فرمز کی جانب سے متعدد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، دیگر شہروں میں لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور کراچی شامل ہیں۔
ایف جی ای ایچ اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ہاؤسنگ منصوبے وفاقی حکومت کے ملازمین اور عام لوگوں کے لئے مشترکہ منصوبے کی بنیاد پر شروع کیے جائیں گے۔



















