نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔
نادرا حکام کے مطابق نادرا نے عوام الناس کی سہولت کے لئے نادرا بزنس وٹس ایپ چینل کا اجراء کر دیا ہے، شہری اس چینل سے تازہ ترین معلومات حاصل کرسکیں گے۔
شہری اس لنک https://whatsapp.com/channel/0029VaH7JG2I1rckS9XnTg23 کے ذریعے چینل کو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب نادرا کا کہنا ہے کہ گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں، ہری نادرا سینٹر جاکر گمشدہ شناختی کارڈ کی جگہ نیا بنواسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ شہری اپنے تحفظ کے پیش نظر پولیس رپورٹ ضرور بنوائیں، شہریو ں کی سہولت یقینی بنانے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایب دستیاب ہے۔



















