پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر پر لیمینیشن پیپرز کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ لیمینیشن پیپرز کی فراہمی کے باعث پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری میں 3 روز میں پرنٹنگ مکمل کی جارہی ہے، ارجنٹ پاسپورٹ درخواست کے تحت 5 دن میں ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نارمل پاسپورٹ کا اجراء ایک ماہ کے اندر یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔



















