پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور چوہدری ارشد نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ 9 مئی کے ذمہ داران جو بھی ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
دوسری جانب سابق ایم پی اے چوہدری ارشد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ہم سیاستدانوں پر بوجھ ہے، سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، کسی پارٹی کو جوائن نہیں کروں گا اور نہ ہی انتخابات میں حصہ لوں گا۔



















