سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے دو سو بیالیس سے شہباز شریف کا فارم وصول کر لیا گیا۔
این اے دوسو بیالیس کے لیے شہباز شریف کا فارم صالحین تنولی نے وصول کیا۔
صالحین تنولی فارم لیکر آج ہی لاہور روانہ ہوں گے اور کل ان کا فارم این اے دو سو بیالیس جمع کرا دیں گے۔



















