Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین کے لیے بُری خبر؛ بجلی ایک بار پھر مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بُری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر بُری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں نیپرا نے اضافے کی منظوری دیدی ہے اور نیپرا اتھارٹی نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے حتمی منظوری کے لیے نوٹیفکیشن حکومت کو بھجوا دیا ہے، حکومتی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024سے ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تین ماہ مارچ 2024تک لاگو رہے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں