حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.46 سےکم کرکے 14.34 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ پینشنرز، بہبود، شہدا سرٹیفکیٹ کامنافع 16.32 سے کم ہوکر 16.08 فیصد ہوگیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 16.08 سے کم کرکے 15.12 فیصد مقرر کیا گیا، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 18.17 سے کم کرکے 16.53 فیصد کردیا گیا جبکہ سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 20.57 فیصد پر برقرار ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 سالہ سروا اسلامک ٹرم سرٹیفکیٹ کا منافع 15.72 فیصد سے کم کرکے 15.66 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ 3 سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 18.23 فیصد سے کم کرکے 18.00 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 21.80 فیصد سے کم کرکے 21.37 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ سروا سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رہے گا۔



















