Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی؛ تھانہ ایئرپورٹ پر جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ

راولپنڈی میں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ہارلے سٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں ہوائی فائرنگ کی جبکہ دوسری طرف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی بھی فائرنگ سے بال بال بچ گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آرہے تھے ۔

فائرنگ سے ٹریفک جام ہوگئی اور پولیس نے ملزم کو گرفت میں لے لیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھا جو گاڑی میں فیملی کے ساتھ جا رہا تھا کہ اس دوران فیملی سے تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے گاڑی سے اُتر کر ہوائی فائرنگ کردی، اس دوران ایئرپورٹ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق معاملہ اہل خانہ سے ناراضگی پر ہوائی فائرنگ کا ہے کسی اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کا نہیں۔

متعلقہ خبریں