نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بی این اے کے سربراہ سرفراز بنگلزئی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنا پاکستان کے لئے خوش آئند پیشرفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے، بی این اے کے سربراہ سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنا پاکستان اور بلوچستان کے لئے خوش آئند پیشرفت ہے۔
Peace and stability is our top priority. The surrender of Sarfraz Bungulzai alias Mureed Baloch (the head of BNA) alongwith his companions / families is a very welcome development for Pakistan & Balochistan. This comes at the heels of anotheer major re-integration in which Gulzar… pic.twitter.com/vw0YQMVGn4
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) December 20, 2023
انہوں نے کہا کہ بی این اے کے سابق سربراہ گلزار امام شمبے کی ماضی قریب میں گرفتاری کے بعد قومی دھارے میں لانے کے بعد یہ دوسری بڑی اہم پیشرفت ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ علیحدگی پسندعسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہماری ریاست اور ادارے ایک ہم آہنگی کے نقطہ نظر کو شمولیت کے ذریعے امن کو اپناتے ہوئے فروغ دے رہے ہیں۔
انوار الحق نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام دیرپا امن، افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور کمیونٹیز کی تعمیرنو کا عکاس ہے، مل کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک ہم آہنگ اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں خاص طور پر آئی ایس آئی کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے اس پیچیدہ خفیہ آپریشن کی قیادت اور منصوبہ بندی کی اور اسے انجام تک پہنچایا۔



















