Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا، اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11،اسکردومنفی 08 ،استور منفی 06، کالام، گوپس منفی05 ، گلگت، قلات اور سری نگر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں