Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ایک ہفتے قبل ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق علاقہ درابن سے ہیں جبکہ حملے میں ملوث 7 سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حملے میں گرفتار دہشت گرد صدیق اللہ کا تعلق بھی درابن ڈیرہ سے ہیں اور 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہیں، پانچ دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے بھی ہیں اور خودکش حملے میں ملوث حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہیں۔

خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی، حملے میں ہلاک صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہیں ہلاک دہشت گرد کی شناختی کارڈ ڈومیسائل و دیگر دستاویزات بھی مل گئے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور صفت کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی سے تعلق کی تصدیق کردی ہے جبکہ حملے میں دہشت گردوں کے ساتھ امریکی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 23 جوان شہید ہوگئے تھے اور جوابی کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں