Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائی میں بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

9 سال سے روپوش ملزم کو کراچی کے علاقے لی مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے نجی بینک کے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے غبن کئے تھے، ملزم عبدالمجید کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں