Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاور سیکرٹری راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی حکومت نے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعنیات کر دیا گیا ہے، جبکہ اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور ڈویژن تعنیات کر دیا گیا ہے

اسد رحمان گیلانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے آفیسر ہیں اور وہ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تقررو تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں