لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے لئے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔
این اے 128 کے ساتھ پی پی 170 سے حافظ غلام محی الدین اور پی پی 169 سے میان مصباح الرحمن نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
گزشتہ روز مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے فیصلہ نہیں ہوا، بلاول صاحب پورے پاکستان سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟
انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں انکو حق ہے وہ کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے، حکومت کوشش کرتی ہے جو وسائل عوام کے لیے ہیں استعمال کریں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا تھا کہ میں شکر گزار ہوں اگر میاں صاحب سندھ کا دورہ کریں، اگر میاں صاحب کو اقتدار ملے تو تب بھی سندھ کا دورہ کریں، نواز شریف سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں جائیں رات گزاریں، اقتدار کے بعد کبھی کراچی آتے ہیں اور گورنر ہاؤس میں رات گزار کر اسلام آباد واپس چلے جاتے ہیں، اچھی چیز تو یہ ہے کہ عوامی لیڈر عوام میں آئے جیسے بلاول بھٹو۔



















