Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہیٰ نے خاموشی توڑ دی؛ بڑا اعلان کردیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے اسلام آباد پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ جب فیلڈ ہی نہیں تو لیول پلیئنگ کیسا؟ 3 جگہ ایم پی اے اور 3 جگہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف لاڈلے ہیں، دونوں لاڈلوں کی وجہ سے عوام کو کھانے کو نہیں مل رہا۔

دوسری جانب عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست پر کیس کی سماعت کے لیے لمبی تاریخ دے دی۔

متعلقہ خبریں