وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، کاغذات جمع کروانے کی مدت میں دو روز اضافے کے فیصلے کو امیداواروں نے خوش آئند قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تینوں نشتوں کے لیے نامزدگی فارم جاری کیے گئے اور متینوں حلقوں سے 109 امئداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 46 میں 33 ، این اے 47 میں 40 جبکہ این اے 48 میں 36 نامزدگی فارمز جمع کروائے گئے۔
دفتر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 ،این اے 47 اور این اے 48 کے لیے امیدواروں کو نامزدگی فارم جاری کیے گئے،ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کے باہر پبلک نوٹس بھی آویزاں کیے گئے تھے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام آر اوز کے دفاتر سے جاری ہونے والے کاغذاتِ نامزدگی کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے بتایا کہ کاغذاتِ نامزدگی فارم تین روز تک جاری کیے گئے جن کی کل تعداد این اے 46 کے 132 فارمز ، این اے 47 کے 153 فارمز جبکہ این اے 48 کے 120 فارمز جاری کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے اعلانیہ کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں دو دن کے وقت کا اضافہ کر دیا گیا ہے لہٰذا اب کاغذاتِ نامزدگی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ چوبیس دسمبر ہے۔



















