Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ؛ کینٹ اسٹیشن پر موجود بم ناکارہ بنادیا گیا

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی کے کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 2 پر ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر ملنے والا بم ٹائم ڈیوائس جیسا ہے جو کہ  10 سے 12 کلو وزنی ہے، بیگ میں بیٹری وائر، سوئچز اوردیگر چیزیں موجود ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کینٹ اسٹیشن پر موجود بم ناکارہ بنادیا گیا ہے، سوا 9 بجے مشکوک بیگ کی اطلاع ملی تھی،مشکوک بیگ ٹرین میں سیٹ کے نیچے رکھا ہوا تھا اور ٹرین پشاور سے کینٹ اسٹیشن پہنچی تھی۔

کراچی ؛ کینٹ اسٹیشن پر بیگ سے بم برآمد

یاد رہے کہ کراچی کینٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو  پشاور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین عوام ایکسپریس کے اندر مشکوک سامان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 2 پر مشکوک بیگ پایا گیا، مشکوک بیگ میں بیٹری نما کوئی چیز ہے جس میں تاریں لگی ہوئی ہیں۔

اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کینٹ اسٹیشن پہنچا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے  کینٹ اسٹیشن پر  مشکوک سامان کی سرچنگ کے بعد بم کی موجودگی کی تصدیق کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے مزید کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر بیگ سے بم برآمد ہوا ہے جبکہ برآمد کیے گئے بیگ میں آئی ای ڈی ڈیوائس بھی موجود ہے، بم کو ناکارہ بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، ساؤتھ زون کی بم ڈسپوزل ٹیم بم ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، بم کا وزن بظاہر بارہ سے تیرہ کلو معلوم ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں