Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں کانووکیشن کا انعقاد

ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں کانووکیشن 2023 کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 22 دسمبر 2023 کو ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے آڈیٹوریم میں کانووکیشن منقعد کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ جنرل محمد قریشی ایچ آئی (ایم)، سرجن جنرل/ڈی جی ایم ایس (آئی ایس) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کانووکیشن کے موقع پر ایچ آئی ٹی بورڈ کے معزز چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک ایچ آئی (ایم) اور وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS)، لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر ایچ آئی (ایم)، ریٹائرڈ بھی موجود تھے جبکہ مہمان خصوصی کی جانب 101 میڈیکل گریجویٹس میں ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔

ایم بی بی ایس گریجویٹس کو 24 گولڈ، 27 سلور اور 30 ​​برانز میڈل دیے گئے اور مختلف مضامین میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے گریجویٹس کو 7 سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

ڈاکٹر شاہ بانو کو 04 گولڈ، 02 سلور اور 04 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سیشن 2017-2022 کی بہترین گریجویٹ قرار دیا گیا۔

مہمان خصوصی نے گریجویٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ملک میں قابل طبی پیشہ ور افراد کی اہمیت پر زور دیا اور نئے گریجویٹس کو تاکید کی کہ وہ تاحیات سیکھنے کا عمل جاری رکھیں، اپنے علم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔

پرنسپل ہائی ٹیک ٹیکسلا میجر جنرل حامد شفیق، HI (M) ریٹائرڈ نے اپنے خطاب میں طلباء اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا اور معزز مہمانوں کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں