Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ ہوا۔

تاہم صبح کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

وسطی اور جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا تاہم سکھر، قلات دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 10، اسکردومنفی 09، کالام، گلگت، گوپس منفی 05، استور اور ہنزہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں