Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سائفر ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سائفر کیس سے متعلق فیصلہ آگیا ہے، جنھوں نے فیصلہ دیا ہے، وہ قابل احترام ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چند الفاظ تاریخی حقائق کے منفی ہیں نوجوانوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے، سائفر ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا، اس کو لیک کرنے کی وجہ سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جلسے میں سائفر لہرایا گیا تو ٹھیک؟ جب سیاسی مقاصد کے لیے اسکو استعمال کرنا پڑا تو ٹھیک؟ ماضی میں بڑی جماعتوں کے بڑے رہنماؤں نے جیل کاٹی ہے، فارن فنڈنگ کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے تھی، قانون کی دجھیاں اڑانے والوں کوبڑے لوگ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سائفر کو مسئلہ بنایا، عوام اور نوجوان کو حقائق بتانے چاہئیں، انکی غلط بیانی سے معیشت بیٹھی، 9 مئی جیسے واقعات ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سائفر کو سیاسی رنگ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سائفر معاملے پر متعلقہ سفیر کو بلا کر احتجاج تک ریکارڈ نہیں کرایا گیا، قوم کو گمراہ کیا گیا، آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، بانی پی ٹی آئی کے پاس سائفر ایک ماہ سے موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو غلط بیانیہ دیا گیا کہ ایک ملک ان کے خلاف ہے، اس سے دشمن ملک کو فائدہ ہوا جبکہ ہمارے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ قوم کو اپنی ذاتی مقاصد کے لیے گمراہ کیا گیا، پوری قوم کو غلط بیانیہ دیا گیا،اس ملک کے ساتھ آپ کے جو تعلقات تھے وہ خراب ہوئے، پاکستان کو مشکلات کا سامنا آج تک کرنا پڑ رہا ہے، ملک میں عوام کے جذبات کو غلط طریقے سے ابھرا گیا، آپ نے اپنے ملک کو نقصان پہچایا، بھارتی میڈیا نے جس طرح اس کو لیا اس سے بھارت کو فائدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک کو فائدہ ہوا لیکن ہمارے ملک کو نقصان پہنچا، اپنی حکومت بچانے کے لیے لائف ٹائم کی ایکسٹینشن دینے کی آفر کی گئی، ماضی میں اصلی بڑی پارٹی کے لیڈروں نے جیلیں کاٹی ہیں، پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لیے جیل میں ڈالا گیا، بڑے لیڈروں کی پارٹیوں کو لانچ نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ خبریں