سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث ان کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔ ان کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔



















