Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے سکھ کمیونٹی کے وفد نے مصنفہ، کالم نگار و سابق ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر  صغرا صدف کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب نے وفد کو گورنر ہائوس میں خوش آمدید کہا اور انہیں گورنر ہائوس لاہور کی تاریخی حیثیت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ دنیا میں انسانیت کی بھلائی امن سے ہے، فلسطین میں معصوم شہریوں بالخصوص عورتوں اور بچوں پر مظالم  انتہائی تکلیف دہ ہیں۔

محمد بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ عوامی سطح پر روابط دنیا کے مختلف لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بہت اہم ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے مزید کہا کہ تمام دنیا کو فلسطین میں جاری مظالم کو روکنے کے لیے آواز اٹھانی چاہیے جبکہ ہمیں محبتوں کو بڑھانا ہے اور نفرتوں کو کم کرنا ہے۔

ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں گورنر ہاؤس لاہور مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی مہمان نواز اور امن پسند ہیں، پاکستان کے لوگوں نے بہت پیار دیا، یہاں سے خوبصورت یادیں لے کر جا رہے ہیں جبکہ پنجابی زبان کے فروغ کے لیے کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔

وفد میں امریکہ اور کینیڈا سے ائے ادب،تعلیم اور بزنس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے افراد شامل تھے جبکہ وفد میں اشوک سنگھ بھارا،  ڈاکٹر گرپریت، جیتندر طور، کلونت کور، سریندر سنگھ سمیت دیگر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں