پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اخترحیات کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن اسمبلی میاں اخترحیات کو سیشن کورٹ کھاریاں کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اختر حیات ضمانت کروانے کیلئے عدالت پہنچے تھے، تاہم پولیس نے انہیں عدالت میں داخل ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ میاں اختر حیات نو مئی واقعے کے بعد سے روپوش تھے اور آج ان کی اسی کیس میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔



















