Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کا شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین کو ٹیلی فون

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے 22 نومبر کو رزمک ، شمالی وزیرستان اور 3 نومبر کو پسنی ، بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ صدر مملکت نے لانس نائیک پردم ولی کو بھی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کو وطن کیلئے جام شہادت نوش کرنے ، خدمات پر قوم کی جانب سے سراہا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کی بہادری اور وطن کیلئے محبت پر بھی اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں