Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جہانگیر ترین کا 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور پی پی 227 لودھراں، این اے 149 ملتان سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم آج این اے 149 ملتان اور پی پی 227 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گی۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین دو روز قبل این اے 155 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں