الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت کی شکایات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہوگی، شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آر پی آوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، کوئی بھی افسر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔



















