سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو حادثہ فیصل آباد بائی پاس کے نزدیک پیش آیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آرہے تھے، گنوں سے بھری ٹرالی گاڑی سے ٹکرائی۔
سابق وزیر داخلہ کے اہل خانہ کے مطابق حادثے میں فیملی کے سب افراد محفوظ ہیں، البتہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔



















