Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ سے ہٹادی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ سے ہٹا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے جائیں گے اور کام مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ ملک میں الیکشن 2024 کی گہما گہمی جاری ہے، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔

 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن جیسے ہی وقت ختم ہوا تو تمام الیکشن کمیشن کے دفاتر کے دروازے بند کردیے گئے۔

متعلقہ خبریں