Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد فہیم پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد فہیم نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لیے کام صرف پرویز خٹک نے کیا، خیبرپختونخوا میں ترقی کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی ہے۔

 یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فہیم خان پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں