Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدرمملکت نے احد چیمہ کو وزیرِاعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانےکی منظوری دیدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کو وزیرِاعظم کے مشیر برائے ایسٹبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد چیمہ کو وزیرِاعظم کے مشیر برائے ایسٹبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔

متعلقہ خبریں