Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آصفہ بھٹو نے انتخابی میدان چھوڑ دیا

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے انتخابی میدان چھوڑ دیا، آصفہ بھٹو انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاست میں لانچنگ کو موخر کردیا گیا ہے، آصفہ بھٹوزرداری قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست پرانتخاب نہیں لڑیں گی۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کسی بھی حلقہ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، آصفہ کا نام پی پی کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں بھی نہیں ہے۔

 پیپلز پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی، بلاول بھٹو زرداری کئی حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، بلاول کی کامیابی کے بعد آصفہ بھٹوکی انتخابی سیاست میں انٹری کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت بھی ختم ہوچکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242 مرد اور 471 خواتین امیداروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

متعلقہ خبریں