سید احمد شاہ نے کہا ہے کہ شفاف انتخاب کرانا سندھ حکومت کا کام ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں صوبائی وزیر اطلاعات سید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز میلہ ایک اچھی روایت ہے اور اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے، اس میلے کیلئے جگہ بڑی ہو تو دس بیس ہزار افراد اس میں شرکت کریں، پورا سندھ اس سے جُڑا ہوا ہے، اس میلے کے پیچھے کوئی اور ایجنڈا نہیں، میں یہاں منتظمین کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخاب کرانا سندھ حکومت کا کام ہے، پُر امن انتخابات اور اچھے سینٹرز کی تیاری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جبکہ لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنا بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے
سید احمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سندھ حکومت کو جتنا فنڈ جاری کرنا ہے وہ کردیا ہے نو ہزار نو سو پولنگ اسٹیشن کو الیکشن سے قبل تیار کرلیں گے۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات سید احمد شاہ نے مزید کہا کہ ہم آٹھ فروری کو انتخابات کے انعقاد کیلئے مکمل تیار ہیں، سندھ حکومت مکمل طور پر غیر جانبدار ہے، اخبارات میں آنے والے بیانات انتخابی گرما گرمی کیلئے ہوتے ہیں۔



















