Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو کنٹرول کر لیا گیا

کراچی میں واقع صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو کنٹرول کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر میں واقع شاہ جہاں موبائل مارکیٹ کی دکان میں رات گئے آگ لگ گئی جس پر مکمل قابو پا لیا گیا۔

آگ نے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لیا جس کے باعث کئی چھوٹی دکانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

مارکیٹ کی کتنی دکانوں میں آگ لگی، اس کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

فائر بریگیڈ نے 10 گاڑیوں کی مدد سے دکانوں کے تالے اور شٹر توڑ کر آگ بجھانے کا عمل مکمل کیا، آگ کو کنٹرول کر لیا گیا اور اسے مزید دکانوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں